بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو 30 روز میں 6 سیٹیں خالی کرنی ہونگی، پھر الیکشن نہیں لڑسکیں گے، کنور دلشاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی چھ سیٹیں جیت جانے کے بعد قومی اسمبلی میں میانوالی کی سیٹ سمیت سات سیٹیں رکھتے ہیں .

الیکشن کمیشن کے آرٹیکل223کے مطابق انہیں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 21روز کے اندر یہ بتانا ہو گا کہ وہ قومی اسمبلی کی کون سی سیٹ رکھ کر باقی6 سیٹیں چھوڑنا چاہتے ہیں.

سابق بیورو کریٹ اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکٹری کنور محمد دلشاد نے ٹیلی فون پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے الیکشن کمیشن کو اپنی سیٹ سے آگاہ نہیں کیا تو 30روز بعد اسپیکر قومی اسمبلی ان نشستوں کو خالی قرار دے سکتا ہے اب یہ اسپیکر قومی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار کیسے ادا کرتےہے انہوں نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں چوہدری نثار اور سینٹ میں اسحاق ڈار کے دو سے ڈھائی سال تک حلف نا اٹھانے اور سیٹ خالی نا قرار دئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک الگ معاملہ تھا .

دونوں ایک ایک سیٹ سے جیتے تھے مگر یہاں عمران خان کے پاس سب کل سات قومی کی نشستیں ہیں انہیں 30روز میں 6سیٹیں خالی کرنی ہو گی جن پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہو گا اور عمران خان ضمنی الیکشن میں دوبارہ امیدوار نہیں بن سکیں گے انہوں نے بتایا کہ ہماری اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن اس ضمن میں غوروخوض کر رہا ہے۔