بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجودہ مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کے مالیاتی اداروں سے معاہدوں کا نتیجہ ہے ،عبدالغفور حیدری

قلات(ممتاز نیوز )جے یوآئی (ف ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے امریکی صدر کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر کا ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے ، حیرت ہے پی ٹی آئی یوتھیے تین سیٹیں ہار کر بھی جشن منارہے ہیں،منگل کوقلات میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل کاکہناتھاکہ عمران نیازی جن صوبوں سے ضمنی الیکشن جیتے ، حکومتیں بھی وہاں تحریک انصاف ہی کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کے مالیاتی اداروں سے معاہدوں کا نتیجہ ہے ۔ پی ڈی ایم حکومت کسطرح چھ ماہ سے کم میں مہنگائی کنٹرول کرے ۔