بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت پھربھاگ گئی ،اسد عمر کاکراچی میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلےپرردعمل

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکے فیصلے کے ردعمل میں کہاکہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے پھربھاگ گئی،منگل کواپنے بیان میں اسد عمر کاحکومت کومخاطب کرتے ہوئے کہناتھاکہ الیکشن سے کب تک بھاگوگے،ان کامزیدکہناتھاکہ پرسوں الیکشن نے پھر ثابت کر دیا کے خوش قسمتی سے عمران خان پاکستانیوں کے سیاسی اتحاد کے ضامن بن گئے ہیں جو ہر صوبے میں عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں. عمران خان کو پاکستانی سیاست سے باہر کرنے کی کوشش پاکستان کے سیاسی اتحاد کو کمزور کرنے کے مترادف ہے