بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فوج کا بین الاقوامی سرحدپر پاکستان کا ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

امرتسر(ممتازنیوز)بھارتی سرحدی فورس( بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحدپر پاکستان کا ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے گاؤں چھنہ میں گزشتہ روز رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی ڈرون مارگرایاگیا ۔ترجمان نے دعویٰ کیاکہ کواڈ کاپٹر(ڈرون) میں اڑھائی کلو منشیات موجود تھی ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ چار روز کے دوران پاکستانی ڈرون مارگرانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔