بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے فیصل سبزواری کی ملاقات ،سیلاب زدگان کےلئے 3کروڑ سے زاہد امدادی چیک پیش کئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سےوفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری نے ملاقات کی ۔ملاقات میںوزیرِ سمندری امور نے وزیرِ اعظم کو وزارت سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ سمندری امور نے وزیرِ اعظم فلڈ ریلف اکاونٹ کیلئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی طرف سے ایک کروڑ 16 لاکھ، ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلز کی طرف سے 1 کروڑ 16 لاکھ اور سی ای او کنگز گروپ کی طرف سے 1 کروڑ روپے عطیہ کے چیک پیش کئے۔