بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی میں وزراء کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کا بل منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں اور مراعات بڑھانے کا بل منظور کرلیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے وزیروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل پیش کیا، جسے اپوزیشن اراکین کے شور شرابے کے باوجود منظور کرلیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہاں سے بل پاس کروائے جاتے ہیں لیکن بل کی تفصیلات کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا، عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں اور وزیر اپنی تنخواہیں بڑھوا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اپنے اراکین اور نہ ہی اپوزیشن نمائندوں کو بل کی کاپی فراہم کی گئی۔
سمیع اللہ خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو نہیں پتہ کہ اس بل میں کیا ہے۔