بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کے عمرانی فتنے کوروکنے ،ڈسکوزکے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے خوش آئندہیں،شیخ سعیداحمد،ملک منظوراعوان

جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان کے فتنے کو ہرصورت روکنے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی فیصلوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اتحادی حکومت کا فیصلہ کن اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ سعیداحمداور ملک منظوراعوان نے کہاکہ عمران خان کو محض اقتدار کا لالچ ہے خواہ اس کے لئےکچھ بھی کرناپڑے کردیں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک کسی طور پر سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ،لہذا عمران خان کو لانگ مارچ کی ہر گزاجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کا کمپنیوں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ہے ، کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی اور شفاف بنیادوں پر تقرریوں سے بہتر ی آنے کی امید ہے،انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کے ضیاع پر قابوپانے سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔