بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران سے صحافیوں کی مُلاقات، پی ٹی آئی دور کے جبر، تشدد اور مقدمات پر گفتگو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گذشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی ، جس میں ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور اہلِ صحافت کیخلاف حکومتی سطح پر روا رکھے جانے والی فسطائیت ، میڈیا کارکنان کو درپیش مسائل اور فلاحی اقدامات کی ضرورت پر مفصل بات چیت کی گئی ، وفد نے پی ٹی آئی دور میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد ، مقدمات، جبری برطرفیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار، عمران خان حکومت کے وزراءکی جانب سے میڈیا کے ساتھ رابطوں کے فقدان اور جارحانہ رویوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وزراءمیڈیا اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری جماعت میڈیا کے بل بوتے پر ہی اس مقام پر پہنچی ہے ،وزیر اعظم بننے کے بعد اتنا مصروف ہو گیا کہ صحافتی تنظیموں سے ملاقات نہیں کر سکا ،مجھے صحافیوں کے ساتھ روابط رکھنے چاہئیں تھے،چند ایک کے علاوہ کبھی بھی تمام صحافیوں کو لفافہ صحافی نہیں کہا ،ملک میں بہترین اور پروفیشنل صحافی بھی موجود ہیں جن کی بہت عزت کر تا ہوں،جو مشکل حالات میں بھی حق اور سچ کی آواز بلند کر تے ہیں ، جلسوں میں اعلان کر ونگا کہ تمام میڈیا اداروں کے رپورٹرز اور کیمر ہ مینوں کو کوریج کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں کسی کے ساتھ بد سلوکی نہ کی جائے، میں نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر میڈیا اور صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعما ل کر نے والوں کو بار بار منع کیا ہے۔