راولپنڈی :کورکمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید کی چند دن قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہ گیا تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کور کمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں اور ان اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ پاکستان کے مشہور زمانہ گانے ” سمی میری وار میں واری “ کی دھن پر نہایت خوبصورت رقص کر رہے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی کالے رنگ کے پینٹ کوٹ زیب تن کیئے ہوئے ہیں ۔
جنرل فیض اپنی مستی میں 😀pic.twitter.com/DtVXbIeuTM
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) October 18, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں کہ یہ ویڈیو کہاں ہے اور کب بنائی گئی ۔ اس سے قبل جنرل فیض حمید کی کاکول اکیڈمی میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی ، جنرل فیض حمید نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ہونے والی ” ری یونین “ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے دیگر بیچ میٹس کے ساتھ مل کر پرانے دنوں کی یاد تازہ کی اور سٹاف سے اسی طرح مشق لی جیسا کہ وہ کبھی اپنے 76 ویں لانگ کورس کے دوران کیا کرتے تھے۔
Fun time at PMA. Gen Faiz Hameed in trouble.
Reunion 76th L/C @ PMA. pic.twitter.com/YGHhLR5dNI— Adil Raja (@soldierspeaks) October 16, 2022
اس مشق کے دوران جنرل فیض حمید کے کھڑے ہونے پر سٹاف نے اعتراض کیا جس پر ان کی کلاس ہوئی ، جنرل فیض حمید نے کہا کہ لیڈیز کو یہاں سے بھیج دیں ہماری بے عزتی ہو رہی ہے ، اس وقت وہاں پر کچھ خواتین تصاویر بنانے میں مصروف تھیں۔یاد رہے کہ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں۔









