بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟جسٹس اعجاز الاحسن کے نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر ریمارکس

اسلام آباد:نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو،تحصیل کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنیٰ ہونگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے، دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو،تحصیل کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنیٰ ہونگے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مالی فائدہ ثابت کئے بغیر کسی فیصلے کو غلط نہیں کہا جا سکتا، بظاہر افسروں، عوامی عہدیداروں کو فیصلہ سازی کی آزادی دی گئی ہے،وکیل عمران خان نے کہاکہ ایسے فیصلہ سازوں سے ہی ماضی میں 8 ارب سے زائد ریکوری ہوئی ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کیا ریکوری عوامی عہدیداروں سے ہوئی تھی؟خواجہ حارث نے کہاکہ عوامی عہدیداروں کیلئے پیسے پکڑنے والوں سے ریکوری ہوئی تھی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہر سرکاری فیصلے کا کسی نہ کسی طبقے کو فائدہ ہوتا ہی ہے۔

وکیل عمران خان نے کہاکہ مخصوص افسر کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے پر کارروائی نہ ہونا غلط ہے، کسی ریگولیٹری اتھارٹی اور سرکاری کمپنی پر نیب ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔