اسلام آباد(ممتاز نیوز)نادرا نے نئی رہبر موبائل ایپ کا باقاعدہ اجراء کر دیا،ایپ کی سہولت کے بعد اب عوام کوقطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،اب عوام گھر بیٹھ کر اپنے شہر کے نادرا دفتر میں جاری درخواست دہندگان کی تعداد اور اوسط پروسیسنگ کا وقت جان سکیں گے،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نےکہاکہ ہبر موبائل ایپ کوشہریوں کی سہولت کےلئے صارف دوست خصوصیات کےساتھ تیار کیا گیا ہے، رہبر موبائل ایپ کا مقصد شہری گھر بیٹھے قریبی نادرا آفس میں درخواست دہندگان کی تعداد کے بارے میں جان سکیں گے،بدھ کوایپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرچیئرمین نادرا کاکہناتھاکہ شہری اب اس ایپ سے کسی بھی نادرا دفتر میں جاری پروسیسنگ کا اوسط وقت کے بارے میں جان کاری حاصل کر سکتے ہیں،رہبر موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کے دفتری اوقات کار کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنا ممکن،یہ ایپ صارف کو قریب تر نادرا دفاتر سمیت دفتر کے ایڈریس تک تک جائے گی،رہبر موبائل ایپ کا اجراء تمام شہریوں کی سہولت اور شمولیت کی جانب ایک اہم قدم ہے،ڈیجیٹل خدمات کی پیش کش جاری رکھنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ایک شاندار کامیابی پر منتج ہوئی ہیں،نادرا رہبرموبائل ایپ گوگل پلے اسٹور (اینڈرائیڈ) اور ایپل اسٹور (آئی او ایس) سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔









