اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کا دورہ،وزیر داخلہ نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں پولیس میڈلز کے انعامات تقسیم کئے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ نے 14 افسران و اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈلز اور 14 کوپاکستان پولیس میڈلز کے احکامات سے نوازا۔یہ پولیس افسران و اہلکار 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے ان ایوارڈز کے لئے نامزد کئے گئے تھے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کوحکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ شجاعت دیا گیاہے۔ وزیر داخلہ نے تمام افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دی۔پولیس افسران و اہلکاروں کو عرصہ دراز سے یہ میڈلز نہیں مل رہے تھے۔پولیس افسران و اہلکار کسی بھی وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی درکنار نہیں کرتے۔وزیرِ داخلہ نے تما م افسروں کو عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی تلقین کی۔ وزیر داخلہ کو پولیس میں کی جانے والی ریفارمز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تمام تھانوں میں تفتینش کو بہتر خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے تھانہ کی سطح پر تنظیم نو کی گئی ہے۔ہرایس ایچ اوکے ساتھ دو مزید افسر انچارج آپریشنز اور انچارج ایڈمنسٹریشن کا تقرر کیا جارہا ہے۔ایس ایچ او تفتیش کے شعبہ کا سربراہ ہوگا ۔امن عامہ اور کمیونٹی پولیسنگ انچارج آپریشنز کی ذمہ داری ہوگی۔ انچارج ایڈمنسٹریشن افرادی وسائل اور ریکارڈ کا ذمہ دار ہوگا۔ انچارج ایڈمنسٹریشن عدالتی احکامات کا تعمیلی افسر کا کردار بھی ادا کرے گا۔










