حقیقی آزادی کی تحریک اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کا معاملہ ،مری، چکوال، تلہ گنگ، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، تنظیمی ذمہ داران اور ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حقیقی آزادی کی تحریک خصوصاً اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مری اور تلہ گنگ کو اضلاع کا درجہ دیے جانے پر مقامی قائدین نے چیئرمین تحریک انصاف سے بھرپور اظہارِتشکر کیا۔
لانگ مارچ کی تیاریوں کے ضمن میں مقامی سطح پر کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگز دی گئی ۔
چیئرمین عمران خان کی جانب سے قائدین اور ذمہ داران کو لانگ مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔
عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، تنظیمی ذمہ داران کی ملاقات،لانگ مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا








