بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ مل گئی

اسلام آباد: حکومت کی ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ مل گئی ۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی محمد ابو بکر بلامقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور منتحب ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کمیٹی پارلیمانی امور مجاہد علی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
پی ٹی آئی کے مجاہد علی کے خلاف تحریک عدم اعتماد منحرف رکن نزہت پٹھان نے پیش کی تھی۔