لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے ڈالرکی قیمت دوبارہ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تجویز دی ہے کہ وہ ڈالرکو نیچے لانے کےلئے ایجنسیوں سے تعاون حاصل کریں اور جو بھی ڈالر 190روپے سے زائد میں فروخت کرنے میں ملوث ہو اسے گرفتار کیا جائے ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ڈالر کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے ،اسحاق ڈار سے توقع ہے کہ وہ ڈالر کی بڑھتی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ڈاکٹر ابراہیم مغل نےکہا کہ وزیرخزانہ اعلیٰ قیادت کے ہمراہ ،روس، چین ،سعودی ، ترکی سمیت دیگر ممالک میں جائیں ان سے اور ان سے گزارش کریں ہیومنٹیرین گرائونڈ پر 2ارب ڈالر قرضہ لیںکیونکہ سیلاب سے 70سے 80بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔
اسحاق ڈار ڈالر کو کنٹرول کرنے کےلئے ایجنسیوں سے تعاون حاصل کریں ، ڈاکٹر ابراہیم مغل








