اسلام آباد: موسم سرما میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سوئی گیس کمپنیوں نے ماہانہ 20 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکی قیمت 780 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی۔ اور اس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں ہوگا۔ تاہم اگر جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ ( جے جے وی ایل) جوکہ ایل پی جی ایکسٹریکشن پلانٹ کو آپریشنل کردیا جاتا ہے تو 9 ہزار میٹرک ٹن قدرتی گیس 582 ڈالر کی قیمت پر پیدا کرسکتے ہیں۔
اگر سوئی سدرن گیس کمپنی 57:43 شیرنگ ریشو کا خیال رکھا جاتا ہے تو سابقہ انتظامات کے تحت سوئی سدرن کو 572 ڈالر فی میٹرک ٹن گیس ہوگی۔
ایل پی جی کے معاملات دیکھنے والے ایک اعلیٰ افسر نے سوال کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی 200 ڈالر فی میٹرک ٹن پر گیس منگوانا چاہتی ہے کیونکہ اس طرح ماہانہ 4 ملین ڈالر اضافی ادا کرنے ہونگے۔
افسر کا کہنا تھا کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لیمیٹڈ کو آپریشنل کرنے سے حکومت 200 ڈالر فی میٹرک ٹن بچا سکتی ہے۔









