اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں اوریکم مارچ سے تنخواہ 15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا اور 15 فیصد خصوصی الاونس دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاونس ملے گا، پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاونس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔