بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی اراکین کی ترین گروپ کومائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردارکرانے کی کوشش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ترین گروپ کومنانے کاٹاسک،وزیرتعلیم مرادراس کی نے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اورعبدالحئی دستی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ترین گروپ کے تحفظات اورشکایت پرعملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔

ڈاکٹرمراد راس کاملاقات کے دوران وفاقی وزیرپرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کوترقیاتی منصوبوں کےلیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کووفاقی محکموں کے حوالےسے تحفظات پربھی آگاہ کیا۔

ترین گروپ کومائنس عثمان بزدار مطالبے سے دستبردارکرانے کےلیے حکومتی ٹیم میدان میں آگئی۔ترین گروپ کاکہناہےکہ جہانگیر ترین اوردوسرے اراکین کے مشورے کے بغیرکوئی قدم بھی نہیں اٹھاسکتے۔ترین گروپ اورحکومتی ٹیم کے درمیان 48گھنٹوں میں ایک اورملاقات کافیصلہ کیاگیاہے۔