میلبورن (نیوز ڈیسک )آسٹریلوی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کے پاکستان آنے سے قبل آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی مداح نے ایرون فنچ سے دلچسپ درخواست کر دی۔ ایرون فنچ دورہ پاکستان کے لیے کافی پرجوش ہیں اور انہوں نے 22 مارچ بروز منگل کو میلبرن میں ٹرینگ سیشن مکمل کیا جس کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں۔
انہوں نے لکھا کہ’کل پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی، میں انتظار نہیں کرسکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں’۔
ایرون کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداح نے تبصرہ کیا اور کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان جارہے ہیں تو مجھے اپنے کزن کو لاہور میں کچھ چاکلیٹس بھجوانی ہیں، کیا آپ مجھ سے ائیرپورٹ پر مل سکتے ہیں؟’
مداح کے اس ٹوئٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب خوب مرکوز کرائی اور کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہوئے رشتہ داروں کا چاکلیٹ لانا عام بات ہے، کیوں نا اس روایت میں آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی شامل کر لیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔
پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ آج پاکستان پہنچیں گے۔
Great few days training in melbourne before leaving for Pakistan tomorrow. Can’t wait to get over there and get stuck into the ODI and T20 series! 🇦🇺🇵🇰 pic.twitter.com/Dy7fZvluUs
— Aaron Finch (@AaronFinch5) March 22, 2022