بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے چارسدہ میں ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملے پر سماعت آج ہوئی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور ڈی ایم او کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزراء کو جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ عمران خان کو ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان پر الزام ہے انہوں نے سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں جبکہ انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزراء سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیے ہیں۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک فرد رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے، آپ کا کلائنٹ کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں استعفے ؟

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو استعفے لے آئے ہیں ابھی قبول کرتے ہیں جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے ہیں۔

اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدوار کو جلسہ کرنے کا حق ہے اس کو ضابطہ اخلاق کے متعلق ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔