اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف شوپیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگرد گھوم رہی ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے اس لیے ڈار روس اورچین کا نام لینے سے پہلے شہباز سے پوچھ لیں۔
ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے۔ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنےوالی ہے۔ڈارروس اورچین کانام لینےسے پہلےشہباز سےپوچھ لیں۔شہبازشریف شوپیس ہے،فیصلےاور رابطےلندن سے ہورہےہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔ثنااللہ کی بڑھکیں گلےپڑنےوالی ہیں۔10-15دن میں پتالگ جائےگا،کال آتی ہےیا قال پڑتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 20, 2022
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف شوپیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 10-15دن میں پتا لگ جائے گا کہ کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔









