اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ روزانہ ہر صبح الیکشن کمیشن سوچ کر اٹھتا ہے کہ کیسے ثابت کریں کہ ہم ایک سیاسی فریق ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں اسد عمرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نےسابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الیکشن جیتنے پر سوال اٹھا دیاہے۔ لگتا ہے روز صبح اٹھ کر سوچتے ہیں آج کیسے ثابت کریں ہم بھی ایک سیاسی فریق ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الیکشن جیتنے پر سوال اٹھا دیا. لگتا ہے روز صبح اٹھ کر سوچتے ہیں آج کیسے ثابت کریں ہم بھی ایک سیاسی فریق ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 20, 2022









