facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل سیز ن سیون : رضوان کے آنے سے ملتان سلطانز مضبوط ہوگئی: علی ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے کپتان محمد رضوان کی تعریف کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ رضوان ہمیشہ مثبت رہتے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے یا نہیں وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں، ان کے ا?نے سے ملتان سلطانز مضبوط ہوگئی ہے۔علی ترین کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز کا ہمیشہ سے بہت اچھا کمبی نیشن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے فینز کو شاہنواز دھانی متحرک رکھتے ہیں، دھانی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سب کو تفریح مہیا کرتے ہیں۔

علی ترین نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں لاہور اور ملتان فائنل میں ہوں ان میں جو بھی جیتے گا مجھے خوشی ہوگی۔