بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باربار ایک طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل تو ہونگے ، اگرملک کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے، میڈیا انسان بن جائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا، آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے مسائل آپس میں طے کرنے دیں ، فوج مداخلت نہیں کریگی، عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں تو پاکستان بدلے گا، باربار ایک طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کیسے حل ہونگے ۔ وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے نوجوانوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ایک نوجوان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ترقی چاہتے ہیں،میڈیا کی فوج پر تنقید کے بار ے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے،انہوں نے میڈیا کی بے جا تنقید پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے لوگ اگر انسان بن جائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔میڈیا صحیح کردار ادا کریں تو عوام سوشل میڈیا کی طر ف نہ دیکھیں، یہ بڑی تباہی ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ایک قبائلی نوجوان کے سوال پر آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فوج کا حصہ بنیں تو اگلا آرمی چیف فاٹا یا بلوچستان سے بھی ہوسکتا ہے۔