بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی سے معذرت کر لی

پنجاب نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی سے معذرت کر لی، محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وفاق سے گندم کی اضافی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا کاشف جیلانی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درخواست کی تھی تاہم پنجاب نے گندم کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے گندم نہ ملنے کی صورت میں پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن سے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔