اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو یو م پاکستان کی پریڈ کے اختتام پر ملک کے مختلف حصوں بالخصوص سندھ بلوچستان اور فاٹا سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارگردگی کا مظاہر ہ کرنے والے نوجوانوں سے خصوصی ملاقات کی۔
آرمی چیف جب نوجوانوں کے پاس گئے تو انہوں نے جنرل باجوہ کو گھیر لیاتو اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے جب ان نوجوانوں کو ہٹانے کی کوشش کی
تو آرمی چیف نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے سکیورٹی اہلکاروں کو وہاں سے ہٹ جانے کے لئے کہا اور اس کے بعد نوجوانوں سے نہ صرف بات کی بلکہ بعض نوجوانوں سے شفقت کا اظہار بھی کیا ۔
آرمی چیف خاصے غصے میں نظر آئے کیا وجہ بنیpic.twitter.com/KUfK8Xc9MR
— Raja Asim (@rajaasim313) March 23, 2022









