اسلام آباد(ممتاز نیوز )نرسنگ سٹوڈنس فیڈریشن کامطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج تیسرے روز میں داخل،جب تک مطالبات منظورنہیں ہوں گے احتجاج جاری رہے گا،پمز نرسنگ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر فہیم امین نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادمیں 2 روز دھرنادیاآج ریلی کی صورت میں نکلیں گے، ہمارے صرف 2مطالبات ہیںسٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹل اور وظیفے کاحصول،جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے احتجاج جاری رہے گا،جمعہ کومیڈیاسے گفتگو کرتےہوئے فہیم امین کاکہناتھاکہ پمز انتظامیہ ہمارے تسلیم شدہ مطالبات کی راہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے،ہم اپنے جائز حقوق کیلئے آخری حد تک لڑیں گے،پمزکالج کے بورڈ آف گورنرزنے ہمارے مطالبات تسلیم کیے،نرسنگ کمیونٹی اور سٹوڈنس یونین ہمارا ساتھ دیں۔
نرسنگ سٹوڈنس فیڈریشن کامطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج تیسرے روز میں داخل








