اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام اپنے حق کیلئے باہر نکلیں ، ان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک بچایا جا سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھر ی کا کہنا ہےکہ جس طرح الیکشن کمیشن نے رویہ رواں رکھا ہے اس سے بدترین اور جانب دارانہ روایہ آج سے قبل نہیں دیکھا گیا ، جس طرح سے آج فیصلہ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے کرتوت سب پر عیاں تھے ہمیں ان سے اچھے کی امید نہیں تھی ۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان کو زرداری اور نواز شریف کے کیس نظر نہیں آ رہے تھے ، یہ عمران خان پر حملہ نہیں ہے یہ پاکستانی عوام کے منہ پر طمانچا ہے ، کچھ دن پہلے عمران خان دو تہائی اکثریت سے سیٹ جیت کر آیا ہے ، یہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کے منہ پر جوتا مارا گیا ہے ، میں پاکستانی عوام کو کہتا ہوں کہ اپنا حق اور پاکستان بچانے کیلئے باہر نکلیں ، اپنے حق کیلئے باہر نکلیں اور میں کہتا ہوں کہ ان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک اور آئین کو بچایا جا سکتا ہے ۔









