بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پریڈ کے بعد آرمی چیف نوجوانوں میں گھل مل گئے ،خوشدلی سے مصافحہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد نوجوانوں میں گھل مل گئے ،خوشدلی سے مصافحہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے 2 نوجوانوں کے گال کو بھی سہلایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو پیچھے ہٹا دیا۔سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں تقریب کے اختتام پر عوام سے ہاتھ ملاتے دیکھاجاسکتا ہے۔ویڈیو میں اس دوران کمانڈوز کو بھی جنرل قمر جاوید کے ساتھ ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، آرمی چیف نے لوگوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو پیچھے ہونے کا حکم دیا جس پر تمام کمانڈوز پیچھے ہوگئے۔آرمی چیف نے خوشدلی سے مصافحہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے 2 نوجوانوں کے گال کو بھی سہلایا