بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج شروع کر دیا۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے اور ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

فیصلہ آنے کے فوری بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہو کر احتجاج کیا جہاں پر پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں۔ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوئے اور مری روڈ بلاک کر دی۔ کارکنان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

لاہور، رحیم یار خان سمیت متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج کیا۔