بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرامن احتجاج قانونی حق ،راستے بند کرنااوراملاک کو نقصان پہنچانا خلاف قانون ہے،ترجمان اسلام آبادپولیس

اسلام آباد:اسلام آبادپولیس کے ترجمان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے تناظر میں کہاہے کہ ہر طرح کا پرامن احتجاج قانونی حق ہے،راستے بند کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا خلاف قانون عمل ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہاکہ دوسرے صوبوں کی حکومتوں سے گزارش ہے کہ غیر قانونی اجتماعات کی وفاقی دارالحکومت کی طرف نقل و حرکت کو روکیں۔ فیض آباد میں صورتحال کے مطابق پولیس آنسو گیس کا استعمال کررہی ہے۔
دریں اثناایک اور ٹویٹ میں ترجمان اسلام آبادپولیس نے کہاکہ بزرگوں، عورتوں، بچوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ہسپتالوں کے راستوں کو کھلا رکھیں۔