بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امن واستحکام کےلئے قانون کی حکمرانی اور ریاست کی عملداری ضروری ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی(ممتازنیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن اور استحکام اسی صورت میں ممکن ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی عملداری قائم ہو۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے بات چیت کی ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر ملکی سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کےلئے ملکی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے قومی ہم آہنگی اور متحد ردعمل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش آئے لیکن ہر بار وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا،دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ اس کی مثال ہے جو ہمیں قومی حکمت عملی کے تحت جیتی ہے ۔آرمی چیف نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امن اور استحکام اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی عملداری قائم ہو۔