بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی صالح محمد کے خلاف دہشت گردی ،اقدام قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد(ملک نجیب)) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے الیکشن کمیشن کے سامنے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صالح محمد خان پر مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمہ میں دہشت گردی ، اقدام قتل اور انتشار پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے صالح محمد خان گن مینز کے ساتھ ریڈ زون میں داخل ہوئے ۔ ملزم نے پولیس ، حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ۔ موقع سے ملزم صالح محمد خان اور دو گن میز کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان سے دو ایس ایم جی گنز بھی برآمد کی گئیں ۔ مقدمہ میں دہشت گردی ، اقدام قتل ، انتشار پھیلانے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

Image