بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کےساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(ممتازنیوز) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔