بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کی نااہلی حیرا ن کن، متنازع الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اعلیٰ عدالتیں پلک جھپکتے ہی رد کر دیں گی،اعجازالحق

راولپنڈی(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمحمداعجازالحق نے توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی پرردعمل کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک متنازع شخص سب سے بڑی جماعت کے ایک مقبول ترین لیڈر کونااہل قرار دے رہاہے۔اپنے ایک بیان میں اعجاز الحق نے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ اتنا مضبوط تھا کہ اب عوام کوپاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں۔ انہوں نے حکمران اتحادکومشورہ دیاکہ ناپسندیدہ بیانات دینے سے گریز کریں، متنازع الیکشن کمیشن کے حکم کو اعلیٰ عدالتیں پلک جھپکتے ہی رد کر دیں گی،بس تھوڑاسا انتظار کرواوردیکھتے جائو۔ انہوں نے کہاکہ دوسری نسل کے سیاستدانوں کے پاس سیاسی طور پر کوئی بیانیہ نہیں تھا،الیکشن کمیشن کافیصلہ ان کیلئے عارضی سہاراہے لیکن سب کچھ عارضی ہی ہے۔اعجازالحق نے پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورافواج پاکستان کاشکریہ اداکرتے ہیں۔