نیویارک( نیوزڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے میں 75فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے میں ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے 7,500 ملازمین میں سے تین چوتھائی کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایلون مسک کا ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے میں 75 فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا منصوبہ








