نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے) امریکہ کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا (کوویڈ 19) کا ٹیسٹ کروایا جس کا کا رزلٹ مثبت آیا ہے. وہ ہلکی سردی لگنے جیسی علامات محسوس کر رہی ہیں.
سابق امریکی سکریٹری آف سٹیٹ نے ٹویٹر پر اپنی تشخیص کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “وہ اب ٹھیک محسوس کر رہی ہیں۔ سابق صدر بل کلنٹن کا کوویڈ 19 کا رزلٹ منفی آیا ہے. اور وہ گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے”.
Well, I've tested positive for COVID. I've got some mild cold symptoms but am feeling fine. I'm more grateful than ever for the protection vaccines can provide against serious illness. Please get vaccinated and boosted if you haven't already!
— Hillary Clinton (@HillaryClinton) March 22, 2022
ہلیری کلنٹن نے ٹویٹ میں کہا کہ “میں پہلے سے کہیں زیادہ شکر گزار ہوں کہ حفاظتی ویکسین سنگین بیماری کے خلاف مدد فراہم کر کر رہی ہے. براہ کرم! ویکسین لگوائیں، اور اسے فروغ دیں. اگر آپ نے پہلے نہیں لگوائی تو اب لگوا لیں”.