بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مالی سال کی پہلی سہ ماہی، پاکستان نے 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرضہ لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے رواں مالی سال23- 2022کے پہلے تین ماہ میں دو ارب 23کروڑ40لاکھ ڈالر بیرونی قرضہ لیا،پہلی سہ ماہی کے دوران کمرشل بنکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی کوئی بانڈز جاری کیا گیا ،وفاقی حکومت کو یہ قرضہ جولائی تا ستمبر کے دوران مختلف ملٹی لیٹرل اداروں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت ملا، اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ملٹی لیٹرل اداروں سے 68کروڑ23لاکھ ڈالر ، دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 38کروڑ59لاکھ90ہزار ڈالر اور آئی ایم ایف سے ایک ارب 16کروڑ61لاکھ 70ہزار ڈالر موصول ہوئے،دستاویزات کےمطابق پاکستان نے 62کروڑ58لاکھ50ہزار ڈالر کا بیرونی قرضہ ستمبر میں لیا ، پہلی سہ ماہی کے دوران کمرشل بنکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی کوئی بانڈز جاری کیا گیا ،جبکہ گزشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے کمرشل بنکوں سے 45کروڑ75لاکھ40ہزار ڈالر کا قرضہ لیاتھا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دوطرفہ معاہدوں کے تحت چین سے پانچ کروڑ49لاکھ30ہزار ڈالر موصول ہوئے ، سعودی عرب سے 30کروڑ ڈالر ، امریکا سے 99لاکھ 50کروڑ ڈالر ، جنوبی کوریا سے ایک کروڑ56لاکھ 50ہزار ڈالر اور فرانس سے 44لاکھ 40ہزار ڈالر قرض موصول ہوا، ایشیائی ترقیاتی بنک نے پہلی سہ ماہی میں 11کروڑ27لاکھ30ہزار ڈالر فراہم کیے ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے 41کروڑ64لاکھ90ہزار ڈالر، اسلامی ترقیاتی بنک نے ایک کروڑ 15لاکھ ڈالر ، آئی بی آر ڈی بنک نے دو کروڑ89لاکھ ڈالر فراہم کیے ، رواں مالی سال کے دوران وفاقی بجٹ میں حکومت نے بیرونی قرضے کا تخمینہ 22ارب80کروڑ ڈالر کا لگایا ہے جن میں 7ارب50کروڑ ڈالر کمرشل بنکوں سے بیرونی قرضہ لیاجائے گا۔