پیرس(نیوز ڈیسک) اٹالین فٹبال کلب یوونٹس کے فرنچ مڈ فیلڈر پال پوگبا کا ورلڈ کپ فٹبال میں جیتا ہوا تمغہ چوری ہو گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پال پوگبا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور گھر سے میری ماں کے زیورات اور ورلڈ کپ کا میڈل لےگئے۔
فٹبالر نے بتایا کہ جس وقت یہ واردات ہوئی اس وقت میرے دو بچے اور ان کی آیا گھر میں موجود تھیں، میرے لیے زیورات اور میڈل کے چوری ہونے سے یہ بات زیادہ اہم بات یہ ہے کہ میرے بچے ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پوگبا نے فاتح فرانس کی جانب سے تیسرا گول بنایا تھا۔









