بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی صورت استعفی نہیں دونگا ، تحریک ناکام ہوگی، ایک روز پہلے اپوزیشن کو بڑ ا سرپرائز ملےگا، وزیرا عظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دینگے ، یہ لکھ لیں میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ووٹنگ سے ایک روز پہلے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا، اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،وہ بدھ کو سینئرصحافیوں کے گروپ سے ملاقا ت میں بات چیت کررہے تھے، انہوںنے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن سے حالیہ دنوں میں اپنی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانے دوست ہیں ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حالیہ دنوں میں مقبولیت میںاضافہ ہواہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کیساتھ بیٹھ کر کام کرنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہوگا۔یہ لکھ کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔