بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے،بلاول

مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ ہم نے جمہوریت اورووٹ کے ذریعے حساب لیناہے ۔بلاول نے کہاکہ قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا

انہوں نے پاکستان کے عوام کی قسمت بدلی۔گزشتہ تین نسلوں سے یہاں کے عوام کے خدمت کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہید بی بی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا،انہوں نے نوجوانوں کوروز گارکے مواقع فراہم کیے۔چیئرمیں پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ہم وقت کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔

پہلے دن سے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کررہے ہیں۔وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکٹاوں گاجبکہ کالاکوٹ پہن کرعدالت بھی نہیں جائوں گا۔ا

نہوں نے کہاکہ ہم ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے۔عمران خان بزدل ، مقابلے سے بھاگ رہے ہیں،ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں۔عمران خان غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بزدل گالی دیتا ہے، بھاگتا ہے۔آئین کہتا ہے کہ 14روز میں اجلاس بلانا ہوتا ہے۔سیشن سے بھاگنے کیلئے یہ آئین توڑ بیٹھے ہیں۔یہ اسپیکر کو آرٹیکل 6میں پھنسا رہے ہیں۔

ان کی حکومت کو تین سال گزر چکے ہیں، لیکن ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔یہ وزیراعظم ہو کر ہمیں اردو سکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔اردو ہماری قومی زبان ہے ہم چاہتے ہیں کہ اردو سیکھیں۔اس ملک میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں، ہم سب زبانوں کی عزت کرتے ہیں۔

یہ جو سازش سازش کی بات کرتے ہیں یہ خود ایک سازش ہیں۔ان کی نیپیاں تبدیل کرتے کرتے انہیں اقتدار تک پہنچایا گیا