اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ مالاکنڈ ملتوی ہو گیا ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث دورہ مالاکنڈ کل ممکن نہیں ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جلسے کا شیڈول دوبارہ جلد بنایا جائیگا۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
اسلام آبادمیں اہم مصروفیات، مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ مالاکنڈ ملتوی








