بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کالانگ مارچ 2 روز کےلئے موخر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ دو روز کےلئے موخر کردیا۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ پارٹی صدر شہبازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کا لانگ مارچ اب 26مارچ کو روانہ ہوگا اور 27مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے (ن) لیگ کی طرف سے پی ڈی ایم کو بھی لانگ مارچ 26مارچ تک موخر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کا حتمی فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا ۔