بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا،پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچنے لگے

میلبرن : ٹی 20 ورلڈ کپ  میں آج ہائی وولٹیج مقابلہ ہونے جا رہا ہے ، شائقین کرکٹ نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے  ابھی سے گراؤنڈ کا رخ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان  ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹاکرا آسٹریلیا کے تاریخی گراؤنڈ میں  ہونے جار ہا ہے جس کیلئے دونوں جانب کے شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں جمع ہونے شروع ہو گئے ہیں، دونوں اطراف کے سپورٹر کی جانب سے نعرے بازی جاری ہے دونوں ہی اپنی اپنی ٹیم کے جیتنے کے دعوے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کے لیے آنے والے ایک پاکستانی کرکٹ شائق نے میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آنے والوں کو مفت شرٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔