اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی چین کا مسلسل تیسری بار سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے مبارک پیش کرتا ہوں۔
On behalf of the entire Pakistani nation, I congratulate President Xi Jinping on his reelection as CPC General Secretary for the 3rd term. It is a glowing tribute to his sagacious stewardship and unwavering devotion for serving the people of China. 🇵🇰 🇨🇳
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 23, 2022
وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب ان کی مدبرانہ قیادت اور چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔









