راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاست کے 10 روز بہت ہی اہم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10 روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیئے۔










