اسلام آباد: 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا تو کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
احتجاج کے باعث کراچی سمیت لاہور اور راولپنڈی میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں دلہن موٹر سائیکل پر بیٹھی ہے جب کہ ارد گرد گاڑیوں کا جم غفیر ہے۔
راولپنڈی میں ٹریفک جام کی وجہ سے دلہن کو ہال تک پہنچانے کےلئے موٹر سائیکل پر لے جانا پڑا: @khurram143 pic.twitter.com/33iplAxQeh
— Islamabadies (@Islamabadies) October 21, 2022
ممکنہ طور پر دلہن اپنی مہندی کے لیے موٹر سائیکل پر بیٹھی ہال پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہے کیونکہ خاتون پیلے رنگ کے جوڑے میں ملبوس ہیں جو عموماً مایوں مہندی کے روز پہنا جاتا ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔









