اسلام آباد: ماادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنيا سے رخصت ہوئے11سال بیت گئے، ان کی برسی آج منائی جا رہی ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ایک ثابت قدم اور قدآور شخصیت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جس بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے پیپلز پارٹی اور ایم آر ڈی تحریک کو متحرک کرنے میں جو کردار ادا کیا وہ ہی جمہوریت کی بقا کا سبب بنا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بیگم بھٹو نے اس ملک میں جمہوریت کی جدوجہد میں جو قربانیاں دیں اس مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
شرجیل انعام میمن
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کو جمہوریت کا علم بلند کرنے، آمریت کے خلاف طویل جمھوری و سیاسی جدوجہد اور لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی ملک، عوام، آئین و جمہوریت کے لیے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مشکلات کا صبر سے مقابلہ کرنے اور آمریت سے لڑنا سکھایا ۔ شرجیل انعام میمن
شرجیل میمن نے کہا کہ مادر جہموریت ایک قدآور شخصیت تھیں، ایسی خاتون تھیں جنہوں نے بہادری سے بحرانوں کا مقابلہ کیا، سانحات سے گزریں لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مادر جمہوریت کے روح سے وعدہ کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کے بتائے ہوئے راستے پر اپنا سفر جاری رکھے گی۔
شیری رحمان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 11 برسی کے موقع پر انکو سلام پیش کیا ہے۔
#SalaamNusratBhutto pic.twitter.com/ttnsu6EJXi
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) October 23, 2022
مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنيا سے رخصت ہوئے 11سال بیت گئے
خیال رہے کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنيا سے رخصت ہوئے11سال بیت گئے، ان کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔
پاکستان کی سابق خاتون اول اور دو بار وزير اعظم رہنے والی محترمہ بے نظير بھٹو کی والدہ نے ملک ميں جمہوريت کے قيام کے لیے بے پناہ جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔
ایران کے صوبے اصفہان میں 23 مارچ 1929 کو پیدا ہونے والی بیگم نصرت بھٹو کی ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے جدوجہد بے مثال ہے اور دنیا سے رخصت ہونے کے بعد انہوں نے مادرِ جمہوريت کا لقب پایا۔









