پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ میں دلچسپ ویڈیوز اور کچھ منفرد نہ ہو، ایسا کیسے ممکن ہے۔
مشہور میمر مومن ثاقب نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی بابر آؤٹ ہوئے تو مومن ثاقب اچانک کرسی سے نیچے گر پڑے، یوں لگا جیسے نہیں دل کا فوری پڑا ہو۔
بابر کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی مداح تو جیسے پھولے نہیں سما رہے تھے، تاہم مومن ثاقب کو زمین پر پڑا دیکھ ان کے بھی پاؤں تلے زمین نکل گئی تھی۔
خاتون مداح کے چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے، خوف کے مارے سینے پر ہاتھ رکھ دیا اور مومن کی جانب تکنے لگی اور دریافت کیا آپ ٹھیک ہیں؟ کیا آپ کو پانی چاہیے؟
لیکن اس مداح کو کیا معلوم کہ مومن کے دل کا درد تو بابر نے مزید بڑھا دیا ہے جو کہ اب بھارت کو ہرا کر ہی ختم ہوگا۔
مومن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔









