بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترجمان الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق وضاحت جاری کردی

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران نے توشہ خانہ ریفرنس کا متفقہ فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن ممبر پنجاب سے منسوب سوشل میڈیا کی اطلاع غلط ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ممبر پنجاب کے نام سے سوشل میڈیا پر موجود اکائونٹس جعلی ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبر پنجاب نے سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیاپر یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ توشہ خانہ ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ کے دستخط کے بغیر ہی فیصلہ سنادیاگیا۔
الیکشن کمیشن ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ ڈینگی سے متاثر ہونے کے باعث اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر چار ارکان نے دستخط کیے۔